ڈبلیو ڈبلیو ای کے بادشاہ “دی انڈر ٹیکر” ریٹائر ہوگئے

702

ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور ڈبلیو ڈبلیو ای میں 30 سالوں تک پرستاروں کو محظوظ کرنے والے ” دی انڈر ٹیکر” ریٹائر ہوگئے۔

سیاہ ہیٹ اور پہنے رنگ میں داخل ہونے والے ‘دی انڈر ٹیکر’ کا اصل نام ‘مارک کیلاوے’ ہے،انھوں نے اپنا کیرئیرکا آغاز سن  1984 میں ریمپیئن شپ نامی ریسلنگ کمپنی سے ہوا تھا ، جس کے بعد وہ  1990 میں رلڈ ریسلنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ  جڑ گئے ، 55 سالہ ریسلر نے کیریئر کے دوران 7 مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ٹیگ ٹیم ٹائٹل 6 مرتبہ اپنے نام کیا۔

انڈر ٹیکر 2007 میں رائل رومبل فاتح بھی رہےجبکہ انھیں 12 مرتبہ سلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کیلوے کو ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کے بانیوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ وہ پہلے کاسکٹ میچ اور 1992 میں ہونے والی پہلی سروائور سیریز میں بھی شامل تھے اس کے علاوہ 1996 میں بارئیڈ الائیو اور ہیل ان اے سیل کے 1997 میں ہونے والے میچ میں بھی حصہ لیا تھا۔