“پاکستان کا بھارتی طیارہ مارگرانے پروائٹ ہاؤس میں کھلبلی مچ گئی تھی”

1227

واشنگٹن:جان بولٹن جو کہ حالیہ دنوں میں اپنی متنازع شائع کردہ کتاب ‘رہم وئیر اٹ ہیپنڈ’ کے مصنف ہیں نے کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ فروری 2019 میں پاکستان اور بھارت تنازع پر وائٹ ہاؤس ہلچل مچ گئی تھی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر جان بولٹن نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ فروری 2019 کو حکام نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے کو مار گرانے کے بعد ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا جبکہ افغانستان کے حوالے سے ایک اجلاس ابھی ختم ہوا تھا۔ مجھے لگا تھا کہ آج شام کا بس اتنا ہی کام تھا کہ اطلاع ملی کہ مائیک پومپیو بھارت اور پاکستان  سے متعلق بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے تفصیلات درج کرتے ہوئے لکھا کہ واقعے کے فوراً بعد امریکہ نے دونوں ممالک اور خطے کے ہم منصبوں کو کشیدگی کم کرنے پر زور دینے کے لیے کئی گھنٹوں تک کوششیں کی تھیں۔

واضح رہے کہ اس کتاب کو روکنے کیلئے امریکی حکام نے عدالت میں کیس دائر کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس میں ملک کی خفیہ معلومات درج ہیں۔ جان بولٹن کے وکیل ان الزامات کو سختی کے ساتھ رد کیا تھا اور موقف پیش کیا تھا کہ کتاب میں ایسی کوئی خفیہ معلومات درج نہیں ہیں جس سے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔