پی ٹی آئی میں اندرونی لڑائیاں کھل کر سامنے آنے لگیں

404

اسلام آباد: حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) میں ہونے والی اندرونی لڑائیاں کھل کرسامنےآنےلگیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چینی اور آٹا تحقیقات پر اندرونی لڑائیاں کھل کرسامنے آرہی ہیں جبکہ پارٹی کےسینئررہنماؤں نے بھی فوادچودھری کےبیان پراظہارناپسندیدگی کیا ہے۔

دوسری جانب حکمراں جماعت کئی سینئر رہنماء بھی گروپ بندی پرپریشان اور حکومتی کارکردگی سے نالاں نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ پارٹی میں گروپ بندی، باہمی لڑائیوں پروفاقی کابینہ میں گرماگرم بحث آج متوقع ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس  وبا، بھارت کے ساتھ کشیدہ ماحول ، کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت ملک میں آٹے چینی بحران پر پی ٹی آئی رہنماؤں میں آپس میں اختلاف پایا جارہا ہے جو کسی بھی وقت پارٹی میں کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔