شعیب اختر، آفریدی، سعید اجمل سے متعلق بھارتی کرکٹرز پھر بول پڑے

478

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹرز لکشمن اور گوتم گمبھیر نے سابق پاکستانی اسٹارز کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹرز لکشمن اور گمبھیر نے شعیب اختر، شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو کھیلنے کے بارے ماضی کی یادیں دہرادیں۔

لکشمن کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو شعیب اختر جیسا ہونا چاہئے، ان کے دور میں بریٹ لی بھی تیز بولر موجود تھے لیکن شعیب اختر کو کھیلتے ہوئے کافی محتاط ہونا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ لکشمن نے اپنے کیریئر کے دوران 134 ٹیسٹ میچز میں 8781 رنز اور 86 ون ڈے میچز 2338 رنز بنائے تھے۔

ادھر گوتم گمبھیر نے اپنی لیے سب سے مشکل پاکستانی کھلاڑی سعید اجمل کو قرار دیا اور کہا کہ سعید اجمل بہتر آف اسپنر تھے ان کی دوسرا کھیلنا میری لیے کافی مشکل ہوتا تھا۔

ان کا شاہد آفریدی کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی کھلاڑی سے لڑائی کے دوران انہیں مزہ آتا ہے۔

یاد رہے کہ گوتم گمبھیر نے 58 ٹیسٹ، 147 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوینٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جبکہ ہر فارمیٹ میں بالترتیب 4154 رنز، 5238 اور 932 رنز بنائے۔