ہم عوام کی آواز بن کر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کروائیں گے، حافظ نعیم

911

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم عوام کی آواز بن کر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کروائیں گے، جس کے لیے جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کی ہو ئی ہے۔

کے الیکٹرک کی سخت گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  حکمران ہوش کے ناخن لیں اور کے الیکٹرک کو پابند کرے کہ کراچی کے عوام کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے، کے الیکٹرک شہر کے پورے پلانٹ چلائے ورنہ پلان بی تیار رکھیں گے۔

امیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم  عارف نقوی سے اتنا تو کہہ سکتے ہیں کہ کورونا وائرس میں لوڈ شیڈنگ نہ کریں،نیپراکی جانب سے کے الیکٹرک کو فیور دینے کی مذمت کرتے ہیں، کے الیکٹرک زیادہ منافع کمانے کی وجہ سے دانستہ پلانٹ بند کررہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ   کے الیکٹرک نے تانبے کے تار نکال کر المونیم کے تار لگائے جس سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے،شدید گرمی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہےطویل لوڈ شیڈنگ کے باوجود ہزاروں روپے کا بل بھیجا جارہا ہے۔