فواد چوہدری کی اپنے بیان پر وضاحت، وزیراعظم کی احتیاط برتنے کی ہدایت

655

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کوگفتگو کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے فواد چودھری کے بیان کا معاملہ بھی وزیراعظم کے سامنے اٹھایا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا،  ایک وفاقی وزیر کو گفتگو کرتے ہوئے خیال کرنا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔

فواد چوہدری نےاپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئےکہاکہ ان کے بیان کو مقامی میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، میں نے جو بھی بات کی وہ ماضی میں پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فواد چوہدری کو آئندہ سیاسی گفتگو میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ جہانگیر ترین نے زور لگا کر اسد عمر کو وزارت سے فارغ کرایا تھا، اس کے بعد جب اسد عمر کابینہ میں واپس آئے تو انہوں نے جہانگر ترین کو فارغ کروادیا۔