کورونا وائرس: دنیا بھر میں 4 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

451

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاک افراد کی تعداد 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے جبکہ کورونا وبا نے امریکا ، برازیل اور برطانیہ جیسی طاقتور معیشتوں کا بھٹہ بٹھا دیا ہے ۔کورونا سے صحتیاب ہونے والےمریضوں کی تعداد 49 لاکھ 37 ہزار ہے  ۔

کورونا وائرس سے سب سے متاثرہ ملک امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 363 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد امریکا میں کورونا سے مرنے والوں ک تعداد  1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، اسی طرح کورونا کا شکار دوسرا بڑا ملک برازیل ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران748 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 51ہزار407ہوگئی ہے جبکہ 11لاکھ 11ہزارسے زائد کوروناسے متاثر ہیں ۔

دنیا کی سپرپاور کہلائے  جانے والے ملک روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 اموت ریکارڈ کی گئیں جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8ہزار206ہوگئی ہے جبکہ 5لاکھ92 ہزار زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں ۔

دنیا کی سب سے بڑی معیشت بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 312 افراد لقمہ اجل بن گئے ، جس کے بعد کورونا ست مرنے والوں کی تعداد 14ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد کوروناسے متاثر ہیں ۔

اس یورپی ممالک میں کورونا کے وار جاری ہیں برطانیہ ، چلی ، اٹلی میں کورونا وائرس سے 80 ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 7 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں ۔

دوسری جانب ترکی اورایران میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 13 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں ۔