کورونا وائرس: بھارت کا ہیلتھ سسٹم دباؤ میں آکر ڈھیر

547

نئی دہلی: امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بھارت کا ہیلتھ سسٹم دباؤ میں آکر ڈھیر ہوگیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز بھارت کے ہیلتھ سسٹم پر رپورٹ کرتےہوئے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بھارت کاہیلتھ سسٹم جواب دے گیا ہے جبکہ اپنی خبر میں اخبار نےانکشاف کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں حاملہ خاتون کو 15 گھنٹوں میں 8 اسپتالوں نے داخل کرنے سے انکارکیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

امریکی اخبار نے بھارت میں کورونا وبا کے دنوں میں ناکام پالیسی کی قلعی کھولتے ہوئے لکھا کہ بھارت ہیلتھ سسٹم دباؤ برداشت کرنے کے قابل نہیں، اسی وجہ سے حاملہ خاتون نیلم کماری گوتم بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ،نیلم کا شوہر اسے لے کر اسپتالوں کے چکر لگاتا رہا لیکن کسی اسپتال نے اسے لینے سے انکار کردیا جو اس کی اور بچے کی موت کا باعث بنا۔

دوسری جانب نیلم کے شوہر کا کہنا تھا ڈاکٹرز اس کی مدد ہی نہیں کرنا چاہتے تھے۔

نیویارک ٹائمز نے بھارتی معیشت اور بےروزگاری میں اضافے پر بھی لکھا کہ کورونا وائرس کے باعث بھارت کی معیشت تیزی سے گراوٹ کا شکار ہے جبکہ 100 ملین افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔

اخبار اپنی رپورٹ مزید لکھا کہ  بھارتی ڈاکٹرز اور اسپتال کے عملے کی بےحسی کا شکار ہوکر نیلم کماری تنہا نہیں مری بلکہ بہت سی خواتین بھارتی شہر حیدر آباد اور مقبوضہ کشمیر میں ایسی ہی غفلت سے موت کا شکار ہورہی ہیں ۔