طورخم ، چمن اور غلام خان سرحد کو ہفتے  میں 6 روز کھولنے کانوٹی فکیشن جاری

108

پشاور ( اے پی پی)پاکستان وزارت داخلہ نے پاک افغان سرحدیں طورخم ، چمن اور غلام خان بارڈر کو ہفتے میں 24 گھنٹے / 6 دن کے لیے کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سرحدیں افغانستان کو درآمد اور برآمد کرنے کے لئے کھلی رہیں گی۔ افغان ٹرانزٹ اور
دوطرفہ تجارت دونوں کے لیے لامحدود تعداد میں ٹرک کی نقل وحمل کی اجازت ہوگی جبکہ یہ یقینی بنائے گا کہ کوویڈ19 سے متعلق تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز پر عمل کیا جائے۔