مودی کیخلاف ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

484

نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر نریندر مودی کی جگہ سرینڈر مودی لکھ دیا جو کہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

گلوان وادی میں چینی افواج کے ہاتھوں بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو عوام اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کی بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت پر خاموشی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئیٹر پر نریندر مودی کو سرینڈر مودی کا نام دیا ہے جو کہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

روہول گاندھی نے مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو اپنی ناکامی کا اعتراف کریں یا چینیوں کو جواب دیں جبکہ ایک آل اندیا اتحاد مسلمین کے رہنما اسدالدین اویسی نے کہا کہ مودی کتنا جھوٹ بولیں گے۔ ہمت ہے تو جواب دیں کہ بھارتی جوان کہاں شہید ہوئے؟

دوسری جانب ٹویٹر پر صارفین نے بھی مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مودی نے جھوٹ بول کر ملک کو دنیا کے سامنے شرمندہ کر دیا ہے۔