بانیِ پاکستان کے نواسے محمد اسلم جناح انتقال کرگئے

1532

کراچی: بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسےمحمد اسلم جناح طویل علالت کے بعد کراچی  میں انتقال کرگئے۔

محمد اسلم جناح نے قائد اعظم محمد علی جناح کے چچا کی بیٹی شیریں بائی کا نواسہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ماضی میں پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں ان کو اعزازی مراعات سے بھی نوازا گیا تھا۔

کراچی کے علاقے جہانگیر آباد میں کئی دہائیوں تک کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے محمد اسلم جناح طویل علالت کے سبب 70 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے، ان کی  تدفین کراچی کے مقامی محمّد شاہ قبرستان میں کی جائے گی ۔

اسلم جناح کی عزیزہ رخسانہ جناح کے مطابق وہ کئی روز سے علیل تھے،مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازظہر مسجد حبیبہ انڈہ موڑ پر ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین شاہ محمد شاہ قبرستان میں ہوگی ۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔