کراچی : ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ،2افراد زخمی

541

کراچی کے علاقے اورنگی  ٹاؤن میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنگی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والے افراد صداقت حسین کے قریبی رشتہ دار ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا، دونوں زخمیوں کی حالت خطرےسےباہرہے،واقعے کی تحقیقات کررہےہیں۔

جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے صداقت حسین کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔