کراچی اسمارٹ لاک ڈاؤن، کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ

678

کراچی: محدود لاک ڈاؤن کے بعد سے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی جبکہ 4 اضلاع کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد سے شہرقائد کے 6 میں سے 4 اضلاع میں کیسز کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگے جبکہ جن 2 اضلاع میں لاک ڈاؤن کیا گیا وہاں کیسز کی تعداد میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ضلع شرقی سے 360 کیسز اور اتوار کو 395 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع جنوبی میں ہفتے کو 346 کیسز اور اتوار کو 363 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ضلع وسطی میں ہفتے کو 165 کیسز اور اتوار کو 172 کیسز  جبکہ ضلع کورنگی میں ہفتے کے روز 119 کیسز اور اتوار کو 140 کیسز سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب اس کے بالکل برعکس ضلع ملیر اور غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد کیسز میں کمی آئی۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع ملیر میں ہفتے کو کورونا کے 185 کیسز اور اتوار کو 99 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع غربی میں ہفتے کو 140 اور اتوار کو 111 کیسز سامنے آئے ہیں۔