آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نثار احمد انتقال کرگئے

504

کراچی: آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

ترجمان آئی بی اے طلحہ شیخ کے مطابق آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے کہ اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ نثاراحمد صدیقی نے بطور آئی بی اے کے ڈائریکٹر بھی خدمات سرانجام دیں اور کمشنر سکھر بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی مشیرجامعات و تعلیمی بورڈز ‏نثار احمد کھوڑو نے آئی بی اے سکھر کے وی سی نثار صدیقی کے انتقال پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظھار کیا۔

نثار کھوڑوکا کہنا ہے کہ ہم سب سوگوارخاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی تعلیم کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔

مشیرجامعات نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کو بلند درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل کی توفیق دے۔