ملک میں سورج گرہن کا آغاز ہوگیا

822

کراچی: ملک میں رواں سال کے پہلے سور گرہن کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن صبح 9 بج کر 29 منٹ پر شروع ہوا، 11 بج کر 40 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں سورج گرہن نظر آئے وہاں سورج روشنی کے گول دائر جیسا نظر آئے گا۔

ملک میں کہیں جزوی اور کہیں مکمل روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا جب کہ گوادر، سکھر اور لاڑکانہ میں رنگ آف فائر کا منظر دیکھا جاسکے گا۔

جن جن علاقوں میں سورج گرہن ہوگا وہاں شام کا سماں ہوگا۔

یہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن ہے جب کہ دوسرا سورج گرہن 14 دمبر 2020 کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سورج کا اختتام 12 بج کر 46 منٹ جب کہ ملک بھر میں اس کا اختتام 2 بج کر 34 منٹ پر ہوگا۔

ماہرین فلکیات کی گرہن کے دوران سورج کا براہ راست مشاہدہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرہن کے وقت سورج کی جانب مت دیکھیں، سورج گرہن کے انسانی صحت، موڈ پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے مگر سورج سے نکلنے والی شعاعیں آپ کو بینائی سے محروم کر سکتی ہیں۔