عظمیٰ بخاری کا فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردِ عمل

931

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق حکمران نے ترقی کی شرح 68 سالہ تاریخ میں پہلی بارمنفی کردی۔

ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجٹ سےقبل آئی ایم ایف کے کہنے پر دو سو فیصد مہنگائی کی گئی، ترجمانوں کا ٹولہ ڈھٹائی کے ساتھ نااہلی کا دفاع کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کا بیان:

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے ادوار میں کم آمدن والے طبقے پر زیادہ ٹیکس لگایا، 18-2017 میں ن لیگ نے سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 84 فیصد اضافہ کیا، 2015 اور 2016 میں لیگی حکومت نے دو درجن سے زائد سروسز پرٹیکس لگائے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ لیگی قائدین کو اپنے ادوار کے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بالخصوص ن لیگ کا بجٹ پر واویلا سمجھ سے بالاتر ہے، ن لیگ نے پاکستان کی ہستی بستی معیشت کو گرہن زدہ کردیا۔

فیاض الحسن نے کہا کہ موجودہ بجٹ 21-2020 میں کسی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، بزدار حکومت نے 20 سے زیادہ سروسز پر ٹیکس میں چھوٹ دی ہے۔