شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کا پاک فوج کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ، کپیٹن اور سپاہی شہید

614

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کیپٹن اور سپاہی کو شہید کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گیروم میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہ کا خاتمہ کردیا گیا۔