جولائی میں پاکستان کوٹڈی کے نئے حملے کاخطرہ ہے، پلانٹ پروٹیکشن

631

ڈائریکٹر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹرطارق خان کا کہنا ہے کہ جولائی میں پاکستان کوٹڈی کے نئے حملے کاخطرہ ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹرطارق خان نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اورکےپی سےٹڈی پنجاب اورسندھ کےصحراکارخ کرچکی ہیں، ٹڈی کنٹرول کرنے کیلئے چھ نئےجہازخریدرہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ٹڈی کے معاملے پر مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، ایف اے او کمیشن کے تحت بھارت سے ٹڈی پرہفتہ وارمعلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹرطارق خان کا مزید کہنا تھا کہ بروقت اقدامات کے باعث ٹڈی سے ہونے والے نقصان پرقابو پایا اور ٹڈی سے جتنا نقصان کا خدشہ تھا اس سے کئی گنا کم ہوا۔