قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کل سے ہوں گے

887

لاہور: قومی کرکٹرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا جب کہ دوسرے مرحلے میں ٹیسٹ 25 جون کو ہوں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں ہوں گے۔قومی کرکٹرز کے ہمراہ ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کے بھی ٹیسٹ ہوں گے۔

پاک انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی میچز:

ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا اسکواڈ 28 جون کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے انگلینڈ کے شہر مانچسٹر روانہ ہوگا۔

مانچسٹر پہنچنے کے بعد پاکستان اسکواڈ ڈربی یاوور سٹرزشائر میں 15 روز کا قرنطینہ مکمل کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے، سیریز شیڈول اقر قرنطینہ کے مقام کا باقاعدہ اعلان اگلے دو سے تین روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ 5 اگست سے مانچسٹر میں شروع ہونے کا مکان ہے۔