ملک میں کورونا سے مزید 119 افراد جاں بحق، اموات 3,501 ہوگئیں       

598

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76  ہزار 617 جبکہ 3,501 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا سے متعلق نئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 67,353 پنجاب میں 65,739 ،بلوچستان میں 9,328 خیبر پختونخواہ 21,444، گلگت بلتستان میں 1,278، اسلام آباد میں10,662  اور آزاد کشمیر میں 813 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,048، پنجاب میں 1,407 ، خیبرپختونخوا میں 808، بلوچستان میں 100، اسلام آباد 98، گلگت بلتستان 21 اور آزاد کشمیر 19 اموات ہوئیں جبکہ 67 ہزار 892 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 10 لاکھ 71   ہزار 642  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 28 ہزار 855  ٹیسٹ کے دوران 4,951 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  119 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 89 لاکھ 23   ہزار 822 افراد متاثر، 4 لاکھ 66  ہزار901 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 47 لاکھ 43   ہزار 922 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔