سعودی عرب کا 3 ماہ بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

641

ریاض: سعودی عرب نے 3 ماہ بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان  کردیا، 21جون بروز اتوار سے لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام شہروں سے کل صبح 6بجے سے کرفیواور پابندیاں ختم کردی جائیں گی،ہوٹلز اور سرکاری دفاتر سمیت دیگر مقامات  بھی کھول دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیلواور سیاحت سے بھی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بین الاقوامی پروازوں ، ہیئر سیلون پر پابندی برقرار رہے گی،ضرورت پڑنے پر کرفیو  دوبارہ نافذ کیا جاسکتاہے۔