کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر ملیں گے

485

پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر رقم ملنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پاکستان کو ڈیڑھ ارب امریکی ڈالر دیں گے، پاکستانی روپے کے حساب سے یہ رقم 250 ارب 27 کروڑ روپے بنتی ہے۔

تینوں ادارے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے 50،50 کروڑ ڈالر فراہم کریں گے اور یہ رقم ائندہ چند روز میں فراہم کردی جائے گی۔

عالمی بینک سے ملنے والے 50 کروڑ ڈالر انسانی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے اور دارلحکومتوں میں انسانی صحت اور تعلیم پر خرچ کی جائے گی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 500 ملین ڈالر دے گا جو 83 ارب 42 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں یہ رقم کورونا ایکٹوریسپانس سپورٹ پروگرام کے تحت صحت کے نظام کو مستحکم کرنے پر لگائی جائے گی۔

ایشین انفرانسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک بھی پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر رقم فراہم کرے گا جو کورونا رسپانس سپورٹ کے تحت امراض کے براہ راست اثرات کو کم کرنے پر خرچ کی جائے گی۔

پاکستان کو کورونا سے نمٹنے سے متعلق رقم ملنے کے معاہدے میں وزیر اعظم عمران خان بھی موجود تھے۔