کوروناوائرس: نصٖف سے زائد سعودی شہری صحتیاب

426

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

العربیہ کے مطابق ڈاکٹر محمد العبد العالی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ملک میں عالمی وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ 50 فیصد سے زائد کوروناوائرس کے شکار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ترجمان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 95 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے اور یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت صحت نے مملکت بھر میں 16 ہزار 130 لیبارٹریاں کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے 24 گھنٹے وقف کر رکھی ہیں جبکہ سعودی عرب کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنے ہر ممکن جملہ وسائل وقف کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے متاثرین میں 5 فیصد کا تعلق بزرگوں، 9 فیصد کا بچوں اور 86 فیصد کا تعلق بالغ افراد سے ہے جبکہ نئے آنے والے کیسز کا دائرہ سعودی عرب کے بیشتر شہروں تک پھیلا ہوا ہے۔