ملک میں کورونا سے مزید 153اموات، تعداد 3،382 ہوگئیں

419

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 71  ہزار 666 جبکہ 3,382 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا سے متعلق نئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 65,163 پنجاب میں 64,216 ،بلوچستان میں 9,162 خیبر پختونخواہ 20,790، گلگت بلتستان میں 1,253، اسلام آباد میں 10,279 اور آزاد کشمیر میں 803 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,013، پنجاب میں 1,347 ، خیبرپختونخوا میں 789، بلوچستان میں 100، اسلام آباد 95، گلگت بلتستان 21 اور آزاد کشمیر 17 اموات ہوئیں جبکہ 63 ہزار 504 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 10 لاکھ 42   ہزار 787  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 31 ہزار 681  ٹیسٹ کے دوران 6,604 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  153 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 87 لاکھ 65   ہزار 303 افراد متاثر، 4 لاکھ 62  ہزار 687 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 46 لاکھ 27   ہزار 834 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔