امریکا کے بعد برازیل میں 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز

383

برازیلیا: برازیل میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 55 ہزار 209 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 ہزار کیسز سامنے آنے کے بعد برازیل امریکہ کے بعد 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 49 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہے۔

Brazil passes 1 million coronavirus cases with no end in sight | Canoe

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 87 لاکھ 57 ہزار ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 45 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 793 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 36 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکا میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 22 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ایسی طرح روس میں کورونا سے اموات ی تعداد 7 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے ، روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ  69 ہزار سے بڑھ چکی ہے ۔

Flipboard: Brazil Passes 1 Million Coronavirus Cases, Nearly ...

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 900 سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 400 سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے پڑوسی بھارت میں  بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جہاں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد  13 ہزار کے قریب ہے جبکہ 3 لاکھ 96 ہزار سے زائد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔

بھارت کا دنیا بھر میں کورونا پھیلاؤ کے حوالے سے چوتھا نمبر ہے ۔