غیرملکیوں کے ویزوں میں توسیع

578

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم تمام غیرملکیوں کے ویزوں میں 31اگست تک توسیع کردی۔

وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم غیرملکی باشندوں کے ویزوں میں مزید توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلہ وزارتِ خارجہ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹریٹ جنرل کو ارسال کیا جاچکا ہے ۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وہ غیر ملکی جن کے ویزے 15مارچ کو ختم ہوچکے ہیں ان کے ویزوں میں توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کے ہر طرح کے ویزوں کی معیاد کو بڑھا کر اس میں 31 اگست 2020 تک توسیع کردی گئی ہے۔