ترکی نے 56 غیرقانونی تارکین وطن کو بچالیا

409

شترکی کے ساحلی محافظوں نے جمعہ کے روز ایجین میں 56 غیرقانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سےبچا لیا ہے

ترک سرکاری خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق ترک کوسٹ گارڈ ٹیم نے ربڑ کی کشتی میں موجود تارکین وطن کو ترکی کے مغربی صوبہ ازمیر کے ضلع ڈکیلی کے قریب بچایا۔

انادولو نے مزید کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونان کے ساحلی محافظوں کی ٹیموں نے کشتی کو واپس ترکی کی جانب دھکیلا،تارکین وطن کو قانونی کارروائی کیلئے صوبائی امیگریشن دفتر منتقل کردیاگیاہے۔

ترکش ساحلی تحفظ کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 11 ہزار 76 تارکین وطن نے ترکی سے سمندرکے راستےیونان پہنچنے کی کوشش کی۔