پی ایم اے نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی

558

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں 14 دن کا مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے، جب تک پورے ملک میں لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا نتائج نہیں آئیں گے۔

“شہر کے چند حصوں کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں،” پی ایم اے۔

پی ایم اے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات غیر سنجیدہ اور غلط ہیں۔

پی ایم اے نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو مکمل سہولتیں دینے اور سیکیورٹی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

پی ایم اے نے کہا کہ اگر ڈاکٹر احتجاج پر چلے گئے تو کورونا وائرس کی صورتحال بے قابو ہوجائے گی۔