وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں سے  رینجرز پرحملوں کی رپورٹ طلب کرلی

518

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں سے تینوں واقعات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے کراچی ، گھوٹکی ،لاڑکانہ میں احساس کیش سینٹر اور  رینجرز اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے،عمران خان نے حملوں کے نتیجے میں شہید افراد کے درجات کی بلندی  اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائےبحری  امور علی زیدی  نے بھی احساس کیش سینٹرز پر دہشت گرد حملوں پر دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ،لاڑکانہ اور گھوٹکی میں بم حملوں کے پیچھے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ ہے، سندھ حکومت کو صوبہ بھر میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنی چاہیے۔

انہوں نے  سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کیا چھوٹے شہروں ، دیہات میں رہنے والوں کی جانیں قیمتی نہیں؟ جو سندھ حکومت نے رینجرز کو صرف کراچی میں پولیسنگ کے اختیار دیے  گئے ہیں، تمام ملک دشمن عناصر اپنے منصوبوں میں ناکام ہونگے۔