ملک میں کورونا بے قابو،136  اموات ریکارڈ

385

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65  ہزار 62 جبکہ 3,229 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا سے متعلق نئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 62,269 پنجاب میں 61,678 ،بلوچستان میں 8,998 خیبر پختونخواہ 20,182، گلگت بلتستان میں 1,225، اسلام آباد میں 9,941 اور آزاد کشمیر میں 769 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 964، پنجاب میں 1,265 ، خیبرپختونخوا میں 773، بلوچستان میں 99، اسلام آباد 95، گلگت بلتستان 18 اور آزاد کشمیر 15 اموات ہوئیں جبکہ 61 ہزار 383 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 10 لاکھ 11   ہزار 106  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 28 ہزار 824  ٹیسٹ کے دوران 4,944 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  136 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 85 لاکھ 83   ہزار 926 افراد متاثر، 4 لاکھ 56  ہزار 828 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 45 لاکھ 32   ہزار 532 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔