چین نے کرنل، میجرز سمیت 10 بھارتی فوجیوں کو رہا کردیا

587

نئی دہلی: لداخ میں چین نے بھارتی فوجیوں کی درگت بنانے کے بعد لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجرز سمیت 10فوجی قیدی رہا کر دیئے۔

گزشتہ دنوں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی خلاف ورزی پر چین اور بھارتی افواج کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 30 سے زائد فوجیوں کو چین نے گرفتار کرلیا تھا ۔چین ی پی ایل اے نے بغیر کوئی گولی چلائے بھارت کے 20 سے زائد فوجی مار دئیے تھے۔

دوسری جانب بھارت کی عسکری قیادت کی جانب سے مذاکرات میں چینی فوج کی منتیں کرنے کے بعد اب چین نے بھارتی فوجیوں‌ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا، اگرچہ بھارت اس بات کی تردید کر رہا تھا کہ اسکا کوئی فوجی لاپتہ نہیں لیکن چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو رہا کیے جانے کے بعد بھارت کا ایک اور جھوٹ بھی بے نقاب ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ مودی کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس آج شام ہو گی جس میں چینی حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا، مودی کی صدارت میں آج مختلف پارٹیوں کے صدور کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

قبل ازیں بھارت اس بات کو تسلیم کرچکا ہے کہ لداخ میں چین کے ساتھ تصادم میں  اس کے 20 فوجی ہلاک ہوئے ہیں، تا ہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2 درجن سے زائد لاپتہ ہیں۔

یاد رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گیلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے 3 دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کرفوجیوں  کو گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔