بڑے شہروں میں سیلاب آنے کے امکانات ہیں،این ڈی ایم اے

594

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران بڑے شہروں میں سیلاب آنے کے امکانات ہیں،ہرسال مون سون  کی بارشوں سےسیلاب کاخطرہ رہتا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نےپری مون سون تیاری سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پُراعتمادہوں کہ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی مکمل  تیاررہیں گی،ہمیں روایتی تیاری کیساتھ موسمیاتی تبدیلی کےاثرات کوبھی مدنظررکھناہوگا، کورونا وائرس کی وبا اور ٹڈی دل کی صورتحال میں آنے والا مون سون سیزن ایک مربوط حکمت عملی کا تقاضا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں کراچی کے حکام سے درخواست ہے کہ وہ برساتی اور دیگر نالوں کی صفائی کو یقینی بنائیں، اسی طرح گوجرانوالہ، راولپنڈی، حیدر آباد اور لاہور جیسے شہروں میں بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کےلئے پیشگی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے میں پر اعتماد ہوں کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز مکمل تیار رہیں گی۔