رینجرز پر حملے،ایم کیو ایم لندن اور کالعدم تنظیموں کے گٹھ جوڑ کا شبہ

674

کراچی : تفتیشی ٹیم نے سندھ میں 9 روز کےدوران 4 دستی بموں کے حملوں میں ایم کیو ایم لندن اورکالعدم تنظیم کےگٹھ جوڑکاشبہ کا اظہار کردیا جب کہ آج کراچی اور گھوٹکی میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قوم پرست تنظیم “سندھو دیش روولیشنری آرمی” نے قبول کرلی ہے۔

سندھ کے سب سے بڑے شہرکراچی میں آج لیاقت آباد اورگھوٹکی میں رینجرز پردستی بم حملےہوئے جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفتیشی ٹیم کے ذرائع کاکہنا ہے کہ گزشتہ دنوں گلستان جوہراورمنزل پمپ پر ہونے والے دھماکوں میں ایک جیسا بارودی مواداستعمال کیا گیا، حملوں میں دہشتگرد تنظیموں کےسلیپرسیلزملوث ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب سندھ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی اور گھوٹکی میں ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔