پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان 1 ارب 50 کروڑ ڈالرکا معاہدہ

449

پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمینٹ بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفراسٹرکچر بینک  کے درمیان قرض کا معاہدہ طے پاگیا، مالیاتی ادارے پاکستان کو بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت خصوصی رعایتی بنیادوں پر1 ارب 50 کروڑ ڈالر فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مالیاتی معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوئی،جس  میں وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خسرو بحتیار نے شرکت کی۔

حکومت پاکستان کی جانب سے معاہدوں پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور نور عالم نے کئے، مالیاتی معاہدے ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمینٹ بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفراسٹرکچر بینک کے ساتھ کئے گئے،یہ رقم پاکستان کو بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت خصوصی رعایتی بنیادوں پر دی گئی ہے، رقم کورونا رسپانس میں زیر استعمال آئے گی۔

وزیراعظم اور وفاقی وزیر اقتصادی امور نے تینوں عالمی بینکوں کا کرونا رسپانس کے لیے مالی تعاون کا شکریہ ادا کیا، رعایتی بیناد پر مالی امداد ملنا عالمی برادری کا پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

نمائندہ ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمینٹ بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفراسٹرکچر بینک نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔