سراج الحق ‘ امیر العظیم ودیگر کا چودھری عزیر لطیف کے انتقال پر اظہار افسوس

167

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے رہنما سابق رکن مرکزی مجلس شوریٰ و سابق نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چودھری عزیر لطیف کورونا سے شہید ہوگئے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم،نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالغفار عزیز ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،نائب قیمین محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ،حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری ، سید بختیار معانی ، سابق نائب امیر چودھری محمد اسلم سلیمی، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس ، شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالمالک نے چودھری عزیر لطیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے لیے اعلیٰ درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ عزیر لطیف نے اپنی زندگی ملک میں غلبہ دین اور اسلامی انقلاب کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ جماعت اسلامی اپنے بہترین اور مخلص رہنما سے محروم ہوگئی ۔