بھارت کے سلامتی کونسل کے ممبر بننے پر شیریں مزاری کا اعتراض

579

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا  کہنا ہےکہ پاکستان نےایساکیوں ہونےدیاکہ سلامتی کونسل میں بھارت کے مقابلےمیں کوئی دوسرا حصہ کیوں نہ لے سکا؟پاکستان بھارت کی بہت پہلے کی گئی نامزدگی پر راضی کیوں ہوا؟

شیریں مزاری نے کہا کہ سلامتی کونسل کی افریقہ کیلئے غیر مستقل نشست  تک پر مقابلہ ہوا، ایسی صورتحال میں بھارت کو بلا مقابلہ جیتنے دینا اس کے اقدامات کو قانونی حیثیت دینا ہے، سلامتی کونسل میں آئرلینڈ، میکسیکو، ناروے نے بھی اپنی علاقائی نشستیں جیتیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت نے چین اور نیپال کے ساتھ تنازعات چھیڑ رکھے ہیں ،بھارت پاکستان پر آئے دن حملے کر رہاہے، ان سب کے باوجود بھارت 184ووٹ لےکرسلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہوگیا، بھارت  نے ایک طرف مقبوضہ کشمیر پر  غیر قانونی قبضہ کر رکھاہے۔