آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی اجارہ داری، پیٹرول کی قلت برقرار

558

لاہور: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی اجارہ داری کے باعث پیٹرول کی قلت برقرار ہے جب کہ شہری پیٹرول کے لیے رُل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ، سلطان پورہ، باغبانپورہ میں پٹرول پمپس بند جب کہ شاد باغ، داروغہ والا، بند روڈ سمیت شہر کے متعددعلاقوں میں پٹرول نایاب ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق تین ہفتے سے پیٹرول پمپس کو سپلائی بحال نہ ہوسکی۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سپلائی بحال نہ ہوئی تو شام تک صورتحال مزید خراب ہوگی۔

جب کہ کھپت پاکستان اسٹیٹ آئل پر پڑنے سے پی ایس او کے آئل ڈپوز بھی متاثر ہو رہے ہیں۔