کراچی کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری

601

کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ کراچی کے تین اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن آج 18 جون سے 2 جولائی تک جاری رہے گا۔

نوٹی فیکشن کے مطابق تمام حساس مقامات پر لاک ڈاؤن کا اطلاق آج شام 7 بجے سے ہوگا۔ جب کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ ضلع شرقی، غربی کورنگی کی 41 یوسیز کے مختلف ہاٹ اسپاٹس پر ہوگا۔

تفیصلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناتھا خان گوٹھ، کھوکھراپار، بھٹائی کالونی، زمان ٹاؤن، چکرا گوٹھ، کورنگی، لانڈھی، ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

ناصرکالونی، عوامی کالونی، ماڈل کالونی، الفلاح، ڈرگ روڈ اور ایئرپورٹ کے علاقے بھی سیل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ان درج بالا علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔

صوبہ سندھ میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد 59 سے زائد ہے جب کہ 916 اموات ہوچکی ہیں۔