لاک ڈاؤن، پی ایس ایل ٹکٹ پلان کی واپسی بھی متاثر

392

لاہور: کورونا وائرس کے باعث لاہور میں لاک ڈاؤن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پی ایس ایل 5 ٹکٹ پلان  کی واپسی بھی متاثر کردی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پی ایس ایل کے پلے آف میچزکے فروخت کیےگئے ٹکٹ واپسی کیلئے 1 لاکھ سے زائد کرکٹ دیوانوں کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کرنی تھیں تاہم لاک ڈاؤن کے باعث اب ادائیگیاں اگست میں ہوں گی۔

شائقین کو ٹکٹ کے پیسے دینے پر پی سی بی کی طرف سے سارے انتظامات مکمل تھے، ٹکٹ واپسی  کیلئے کورئیرکمپنی کے ساتھ پلان بھی تیار تھا لیکن لاک ڈاؤن نے سب کچھ متاثر کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کاکہنا ہے کہ 8 جون کو ٹکٹ واپسی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جسے واپس لے لیا گیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کو 9 ملتوی میچز کے 1 لاکھ سے زائد ٹکٹ واپس کرنا ہیں، کروڑوں روپے کی ادائیگیاں اگست تک روک دی گئی ہیں۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ساڑھے 31 ہزار سے زائد آن لائن ٹکٹ اپریل میں واپس کیے جا چکے ہیں لیکن بڑی تعداد میں افراد کو ٹکٹوں کی واپسی کیلئے سماجی فاصلہ سمیت ایس او پی کو کبھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔