جماعت اسلامی کے رہنماء نسیم صدیقی سپردِ خاک کردیئے گئے

649

معروف ماہرِ تعلیم،جماعت اسلامی کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری،عثمان پبلک اسکول کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور انسپریشن ماڈل اسکول کے مینیجنگ ڈائریکٹرنعیم صدیقی سپردِ خاک کردیئے گئے.

ان کی نماز جنازہ  فاروقِ اعظم مسجد بلاک جے نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی،نمازِ جنازہ  جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی،نمازِ جنازہ میں جماعتِ اسلامی کے رہنمائوں کارکنوں اور مرحوم کے دوست, احباب اعزہ و اقرباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی.بعد ازاں انہیں سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا.

وہ گزشتہ  شب ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے تھے.ان کی عمر55 برس تھی.وہ 1992 سے 2017تک عثمان پبلک اسکول سے وابستہ رہے.نسیم صدیقی  نے2009سے2011 تک جماعت اسلامی ضلع وسطی اور2011سے2013تک جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر بھی فرائض انجام دیئے.وہ2002سے2005تک سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے ایجوکیشن کو آرڈینیٹر  بھی رہے.