پاکستان جیسے دوست ہمیشہ چین کے ساتھ رہیں گے،پاکستانی سفیر

481

پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے دوست ہمیشہ چین کے ساتھ رہیں گے۔

چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے چینی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلے ہی تمام پڑوسیوں سے چھیڑ چھاڑ کررہا ہے اور بھارت اپنے کسی پڑوسی کے ساتھ پر امن طریقے سے نہیں رہ رہا جبکہ چین کے بھارت کے سوا تمام ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے دوست ہمیشہ چین کے ساتھ رہیں گے، پاکستان اور چین کے تعلقات کی منزل کا رخ کوئی نہیں موڑ سکتا۔

پاکستانی سفیرنغمانہ ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا پھیل چکاہے اور اس کی معیشت منہ کے بل آگری ہے تاہم بھارت سمجھتا ہے وہ اتنا طاقت ور ہوگیا ہے کہ بڑے ہمسایوں سے بھی چھیڑ چھاڑ کرسکتاہے۔