سابق جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی نسیم صدیقی انتقال کر گئے

870

کراچی: سابق ڈائریکٹر عثمان پبلک اسکول سسٹم و سابق جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی نسیم صدیقی انتقال کرگئے۔

نسیم صدیقی کو گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور نصف گھنٹے بعد ہی انتقال کر گئے۔

نسیم صدیقی کی نماز جنازہ (آج) بروز جمعرات بعد نماز ظہر نارتھ ناظم آ باد کی جامع مسجد فاروق اعظم میں ادا کی جائے گی۔