وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے رابطہ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

419

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ کےمابین افغانستان کی صورتحال سے متعلق  بھی تبادلہ  خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان،افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار خلوص نیت سےاداکرتاچلاآرہا ہےاورکرتارہے گا۔

وزیرخارجہ نے روسی ہم منصب کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا معاملہ بھی اٹھایا،انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت تشویشناک ہے جب کہ کوروناکی وجہ سےمقبوضہ کشمیر کےشہری دہرےلاک ڈاون کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج فرضی آپریشنزمیں کشمیریوں کاماورائے عدالت قتل عام کر رہی ہے، بھارت کا اپنے ہی ملک میں بسنے والی اقلیتوں سےرویہ تضحیک آمیز ہے۔

پاک روس تعلقات پرحوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روس کےساتھ دو طرفہ تعلقات کو کثیر الجہتی اور مزید مستحکم بنانےکےخواہشمندہیں۔