سال 2019 کے سی ایس ایس نتائج کا اعلان

3183

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سال 2019 میں منعقدہ سینٹرل سپیرئیر سروس (سی ایس ایس) کے نتائج کا اعلان کردیا۔

سال 2019 میں سی ایس ایس امتحانات  پاس کرنے والوں کی شرح 2 عشاریہ 51 فیصد رہی ، تحریری و زبانی امتحانات کے بعد کامیاب امیدواروں کی تعداد 365 رہی جن میں سے 214 امیدواروں کو گریڈ 17 میں تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی۔

ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری رزلٹ شیٹ میں بتایا گیا کہ سال 2019 میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ تحریری امتحانات میں صرف 3 ہزار 272 امیدوار کامیاب ہوئے، 365 امیدوار وائیوا کیلئے منتخب ہوئے جن میں 214 مرد اور 151 خواتین شامل تھیں۔

ڈائر یکٹر ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری رزلٹ شیٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 214 امیدواروں کی گریڈ 17 میں تعیناتی کی سفارش کردی گئی ہے۔