مقبوضہ کشمیر: چین میں بھارتی سورماؤں کی درگت بننے کے بعد مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے والی محبوبہ مفتی نے بھی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ “گھر میں گھس کر ماریں گے” کی بھارت کی جارحانہ عسکری پالیسی کو چین نے ہائی جیک کرلیا ہے، قوم یہ جاننے کی مستحق ہے کہ انتقامی کارروائی کی بات کیوں نہیں کی جارہی ہے۔
Seems like China has hijacked the aggressive ‘ghar main ghuske marengay’ militaristic approach. Nation deserves to know why there is no talk of retaliation to avenge the death of three Indian army personnel!
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) June 16, 2020
یاد رہے کہ گھر میں نظر بند ہونے کی وجہ سے محبوبہ مفتی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ان کی بیٹی التجا مفتی چلا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 1975 کے بعد پہلی بار چین کی جانب سے فائرنگ میں بھارتی فوج کی ہلاکتیں ہوئی ہیں،گزشتہ دنوں ایل اے سی پر بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان گلوان وادی کے مقام پر حالات کیشدہ ہوئے تھے۔
چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گیلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے 3 دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی جس کے بعد چین نے اپنی اضافی فوج تعینات کردی تھی ۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین کشیدگی اب بھی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی گئی ہیں۔