داؤد فاؤنڈیشن کی نشتر اسپتال ملتان کے لیے ایک ارب روپے کی امداد

246

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حسین داؤد کی جانب سے عطیہ کیے گئے ایک ارب روپے کی امداد کے تحت نشتر اسپتال ملتان میں کورونا کے مریضوں خصوصی طو ر پر پسماندہ طبقے کے لیے12ملین روپے کی لاگت سے انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت اس امدا د کو 16بستروں پر مشتمل آئی سی یوا۔ایچ ڈی یویونٹ کے قیام اور چلانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔داؤد فاؤنڈیشن کی سی ای او سبرینا داؤد کے مطابق Covid-19کی وباء نے سہولیات اور تربیت کے علاوہ ہمارے ملک گیر صحت کے نظام میں فوری بہتری کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔