نااہل حکومت احمقانہ پالیسی کو اسمارٹ کہتی ہے: خرم دستگیر

788

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت احمقانہ پالیسی کو اسمارٹ کہتی ہے، وزیراعظم شہریوں کی جانوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت نےعوام کو وبا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جب کہ معیشت کورونا وائرس سے پہلے ہی ناکام ہوچکی تھی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ وزیر صحت نے کورونا وائرس کو صرف فلو کہا تھا، حکومت اب بھی بضد ہے کہ ابھی بھی اموات کی شرح وہ نہیں جس کا انداز لگایا تھا۔

انہوں نے کہ کورونا وائرس اور اموات بے قابو انداز میں بڑھ رہے ہیں۔