کورونا میں مبتلا الہان عمر کے والد انتقال کرگئے

515

واشنگٹن: امریکا کی مسلمان خاتون رکن ِ کانگریس الہان عمر کے والد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

الہان عمر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ” میرے 67 سالہ والد نور عمر محمد کی کورونا میں پیچیدگی کے باعث انتقال کرگئے ہیں “۔

یاد رہے کہ الہان عمر نے 1990ء میں اپنے والد کے ساتھ امریکا میں سیاسی پناہ لی تھی، وہ منی سوٹا سے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں  جبکہ امریکا عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ، کورونا وائرس سے اب تک امریکا میں  1 لاکھ 19 ہزار 132 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 8 ہزار 400 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 86 ہزار 227 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 695 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 3 ہزار 41 کورونا مریض اب تک شفایاب ہوچکے ہیں۔