حج ہوگا یا نہیں سعودی حکومت کشمکش کا شکار

613

ریاض: کورونا وائرس کے باعث رواں سال حج ہوگا یا نہیں سعودی حکومت کشمکش کا شکار ہوگئی ہے۔

سعودی حکام نے مسجد الحرام کھولنے اور طواف بیت اللہ کی اجازت دینے پرغور و خوص شروع کردیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے مکہ مکرمہ اورمسجدالحرام کو کھولنےکے لیے غوروخوص کیلئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو عالمی وبا سے بچاوَ کے لیے اقدامات اور ہجوم کنٹرول کرنے سے متعلقہ امور پر غورکرے گی ۔

مزید پڑھئیے: سعودی حکومت کا حج منسوخ کرنے پر غور

دوسری  جانب عالمی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کو کھولنے اور طواف کعبہ کی اجازت دینے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  سعودی حکومت نے رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا تھا۔

یاد رہے کہ  سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینیر عہدیدار نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 1 لاکھ سے زائد ہونے کے بعد حکومت اس سال حج منسوخ کرنے پر غور کررہے ہیں۔