وزیر صحت پنجاب نے لاہوریوں سے متعلق بیان پر معذرت کر لی

510

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کے شہریوں سے متعلق بیان پر معذرت کر لی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز سے دل دکھی ہوا جس پر لاہوریوں کو ڈانٹا، اگر میری بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت کرتی ہوں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میرے سے بڑھ کرکوئی لاہورن نہیں ، میں خود لاہورن ہوں،  بڑھتے کورونا کیسز پر انہیں ڈانٹا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ ڈانٹ کر سمجھانا تھا، میرا دل لاہوریوں کے لیے ماں کی طرح ہےمیں اپنے بیان پر معذرت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹریاسمین راشد کا بے احتیاطی کے باعث کورونا کے بڑھتے کیسز پر کہنا تھا کہ لاہوریے الگ ہی مخلوق ہیں۔